• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کا جمی ہوئی جھیل پر آئس اسکیٹنگ کا مظاہرہ


یوں تو آپ نے اکثر نوجوانوں کو اسکیٹنگ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کے تو کیا ہی کہنے کہ جس نے آئس اسکیٹنگ کا منفرد انداز ڈھونڈ نکالا۔

نوجوان نے خون جما دینے والے سرد موسم کا مزہ کچھ یوں اُٹھایا کہ شدید ٹھنڈ کے باعث جم جانے والی جھیل پر آئس اسکیٹنگ کرنے پہنچ گیا۔

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں کرتب بازی کے شوقین نوجوان نے سردی کے باعث جم جانے والیKennisisنامی جھیل کو اسکیٹنگ رنک بنایا اور برف کی موٹی تہہ پر انتہائی مہارت سے آئس اسکیٹنگ کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں سکے۔

تازہ ترین