• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے، ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کا استقبال بلوچی پگڑی پہنا کر کیا۔


رات گئے کراچی پہنچنے والے کھلاڑیوں میں شین واٹسن، ڈی جے براؤو ، رائیلی روسو ، ڈیوین اسمتھ، ہیری گرنی اور مینٹور سر ویوین رچرڈز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔

کراچی کنگز پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے اس میچ کو جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ، کوئٹہ ٹاؤن اور اطراف میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔

ایس ایس پی کہنا ہے مطابق آپریشن کے دوران مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ بھی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین