راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )جاپانی قرضہ سے سنگجانی فلٹریشن پلانٹ کے تعمیراتی اخراجات میں راولپنڈی کینٹ بورڈ کاحصہ بڑھکر 4872ملین روپے ہو گیا،1996\97میں جب یہ فلٹریشن پلانٹ بنایا گیا تھا تو اس وقت راولپنڈی کینٹ بورڈ کے حصے کا قرضہ 38فیصد تھا جو 2604ملین روپے بنتا مگر آج عدم ادائیگی اور سود بڑھتے ہوئے آج راولپنڈی کینٹ بورڈ کے حصے کا قرضہ 4872ملین روپے ہو چکا ہے ، قرضہ کی عدم ادائیگی پر آڈٹ پیرز بنے ہوئے ہیں ، ذرائع کے مطابق راولپنڈی کینٹ بورڈ کی طرف سے اس قرضہ کی معافی کیلئے کئی بار حکومت کو لکھ کر بھجوایا جا چکا ہے کہ راولپنڈی کینٹ بورڈ یہاں کے مکینوں کی خدمت کر رہا ہے نہ کہ کوئی پرافٹ کما رہا ہے لہٰذا اس رقم کی ادائیگی اس کیلئے مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے ، اس کے باوجود اسے یاد دہانی کے خطوط آتے رہتے ہیں کہ اس رقم کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔