• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کا حق بنتا ہےتوآئینی تحفظ ضرور دینگے،پشاور ہائیکورٹ

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اورجسٹس ابراہیم خان پر مشتمل بنچ نے پبلک سرو س کمیشن کی جانب سے سائیکاٹرک کے لیکچرار کو غلط زون میں ڈالنے کیخلاف دائر رٹ پر درخواست گزار کیلئے ایک سیٹ خالی چھوڑنے کے احکامات جاری کردیے جبکہ پبلک سروس کمیشن سے جواب طلب کرلیا ۔فاضل بنچ نے نائلہ آفریدی کی رٹ کی سماعت کی ۔درخواست گزار وکیل ظاہر شاہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ کا تعلق زون ون سے ہے پبلک سروس کمیشن کو جو کاغذات جمع کرائے اس میں زون ون ظاہر کیاگیا چونکہ بعد میں ا ن کی شادی زون فور کے ایک شخص سے ہوئی ہے لہذا اسی بناء پر پبلک سروس کمیشن نے اس کا نام زون فور میں ڈال دیا حالانکہ وہ زون ون میں ٹاپ پوزیشن پر سائیکاٹرک لیکچرار کی پوسٹ کیلئے اہلیت رکھتی ہیں ، اس حوالے سے پبلک سروس کمیشن کو درخواست بھی دی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔جسٹس اکرام اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم لوگوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کیلئے بیٹھے ہیں اگر کسی کا حق بنتا ہے تو ہم ضرور دیں گے ۔بعد ازاں عدالت نے پبلک سروس کمیشن سے کیس میں جواب طلب کرتے ہوئے درخواست گزار کیلئے ایک سیٹ خالی چھوڑنے کے احکامات جاری کردیے ۔
تازہ ترین