لاہور.......پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل خراب پرفارمنس سے ہاکی فیڈریشن اس قدر خوف زدہ ہوگئی ہےکہ وائلڈکارڈ اینٹری پر شرکت کی دعوت کے باجود پی ایچ ایف ،نے جون میں ہونے والی چمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم کی حالیہ مہینوں کی پرفارمنس نے سب کو ہی پریشان کئے رکھا ہے،پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اس حد تک مایوس ہے،کہ جون میں ہونے والی چمپئنز ٹرافی میں شرکت سے ہی انکار کردیا۔
پاکستان ٹیم چمپئنز ٹرافی کے لئے کوالیفائی تو نہیں کرسکی تھی لیکن ہالینڈ کے ایونٹ سے دستبردار ہوجانےکے بعد ایف آئی ایچ نے پاکستان کو شرکت کی دعوت دی ہے ۔
جواب میںپی ایچ ایف سیکریٹری شہباز احمد نے جواز پیش کیا ہے کہ قومی ٹیم اس وقت تشکیل کے مرحلے سے گزر رہی ہے،کھلاڑی بھرپور تیاری کررہے ہیں جس کا مقصد 2018 کے ورلڈ کپ کے سلسلے میں ٹیم کی تشکیل ہے اور اسے سے قبل اگلے سال کوایفائنگ راؤنڈ میں کامیابی ضروری ہے،اس لیے وہ کھلاڑیوں کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتے اور چمپئنز ٹرافی میں شرکت کرکے ممکنہ شکست کا رسک نہیں لے سکتے ۔