• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی ضلع پشاور کی کابینہ کیلئے انتخابی شیڈول جاری

پشاور (نامہ نگار ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیشن نے ضلع پشاور کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ، اس بات کا فیصلہ باچا خان مرکز میں صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سردار حسین بابک کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا اس موقع پر الیکشن کمیشن کے ممبران بھی موجود تھے، شیڈول کے مطابق ضلع پشاور کا انتخابی اجلاس 29مارچ بروز جمعہ دوپہر دو بجے باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہو گا، انتخابی عمل میں حصہ لینے کے خواہشمند 19اور 20مارچ تک جمع کرا سکتے ہیں جبکہ 21مارچ کو درخواستیں واپس لی جا سکیں گی ۔یاد رہے کہ جن ساتھیوں نے پہلے سے درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں وہ قابل قبول ہیں، انہیںدوبارہ درخواستیں جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔
تازہ ترین