• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن کارساز ادارہ روس میں اپنی پیداوار دوبارہ شروع کرے گا

فرینکفرٹ (اے پی پی) جرمنی کے کار ساز ادارے ’اوپل‘نے روس میں اپنی گاڑیوں کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اوپل نے کہا ہے کہ وہ 2019کی آخری سہ ماہی میں روس میں اپنے تین ماڈلز کی پیداوار شروع کرے گا جن پر اوپل کا لائیٹننگ لوگو نصب ہو گا۔اوپل جو کہ روسی مارکیٹ میں گزشتہ تین سال باہر رہا ہے نے کہا ہے کہ روس کے مغربی شہر کلوگا میں پیوجیٹ اور سیٹرون بنانے والے کار ساز ادارے ’پی ایس اے‘ کے کارخانے میں ان کے دو ماڈلز زفیرا لائف منی وین اور ویوارو ٹرانسپورٹر بنائے جائیں گے۔اوپل کو 2015میں روسی مارکیٹ سے اس وقت باہر جانا پڑ گیا تھا جب روس سنگین اقتصادی بحران کا شکار ہوا۔اوپل پی ایس اے کے ساتھ مل کر امریکا میں 30سال کے وقفے کے بعد 2026میں پیوجیٹ ماڈلز متعارف کروائے گا جبکہ سیٹرون 2021میں بھارتی مارکیٹ لائے جائے گی۔
تازہ ترین