• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے بیشتر علاقوں میں بدترین ٹریفک جام، شہری اذیت کا شکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس میں اہلکاروں کی فوج ظفر موج ، اور دیگر مقامات پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کےغول کے غو ل موجود ہونے کے باوجو جمعرات کو شہر کے بیشتر علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام رہا ،شہری شدید اذیت کا شکار رہے، منٹوںکا سفر گھنٹے میں طے ہوا،جبکہ پی ایس ایل میچزکے لئے بیشتر مقامات پر لگائے گے کنٹینر رات گئے تک نہیں ہٹائے جاتے ہیں جس کے باعث شہریوں کو رات گئے تک متبادل راستوں سے طویل سفر کرنا پڑرہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کےباعث شہر کی رونقیں بحال نظر آتی ہیں، وہیں ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی سے بد ترین ٹریفک جام نے عوام کے لیے مزید اذیت اور پریشانی پیدا کردی ، شہر کے مختلف مقامات حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ، جیل چورنگی ، شہید ملت روڈ، شارع فیصل ، کارساز روڈ، لیاقت آباد غریب آباد ، ینو ایم اے جناح روڈ ، صدر ایمپریس مارکیٹ، پار کنگ پلازہ پی آئی ڈی سی سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام کا سلسلہ معمول ہے، بیشتر مقامات پر لوگوں کی گاڑیاں کا ایندھن بھی ختم ہوگیا، ٹریفک پولیس کے اہلکار سڑکوں پر موجود تو ہیں تاہم وہ بھی ٹریفک کی روانی کو بحال کرانے میں ناکام نظر آتے ہیں، اس سلسلے میں ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے لئے متبادل روٹس بنائے گئے ہیں تاہم بیشتر مقامات پر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں ۔

تازہ ترین