• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فیصل آباد، نصف گھنٹے تک شدید ژالہ باری کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،شہری نے دکانوں اور عمارتوں کے شیڈز تلے پناہ لی


فیصل آباد (اے پی پی) فیصل آباد اور گردونواح میں جمعرات کو بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری بھی ہوئی جس سے گندم کی فصل کو بری طرح نقصان پہنچا۔ نصف گھنٹہ کے قریب جاری رہنے والی ژالہ باری ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا جبکہ ژالہ باری سے بچنے کیلئے لوگ درختوں ، پٹرول پمپس، شاپنگ پلازوں ، دکانوں اور دیگر عمارتوں کے شیڈز تلے پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

تازہ ترین