• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوا ز شریف کا علاج اور رہائی ایم ایس ایف کا مظا ہر ہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے سابق وزیر اعظم میا ں محمد نوا ز شریف کا علاج اور رہائی کیلئے پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا ۔مظا ہر ے کی قیا دت ایم ایس ایف کے صوبائی قائد مسلم خان ،منصف خلیل ،عالمگیر آفریدی ،منصور شاہ آفریدی کر ر ہے تھے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پراپنے قائدکے حق میں نعرے درج تھے۔مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ نیب حکومت کی ایما پر میاں محمد نوز شریف کو خلاف من گھڑٹ اور بے بنیاد الزامات لگا کر قید کیا گیا لیکن آ ج تک ان کے خلاف کرپشن کی ایک پا ئی بھی ثا بت نہیں ھو سکی ۔۔انہوں نے کہا کہ میا ں نواز شریف کی طبی رپورٹ کے مطابق وہ دل کے مریض ہونے کیساتھ ساتھ انہیں بلڈ پریشر اور شوگر کا بھی مرض لاحق ہے مگر پھر بھی حکومت کی طرف سے کوئی طبی سہولیات نہیں دی جا رہی انہوں نے کہاکہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے اورپاکستان کو ایٹمی ملک بناینے والے کو بغیر کسی جُرم اور ثبوت کےجیل میں رکھا جا رہاہے جو قابل مذمت ہے ۔
تازہ ترین