• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ، بنگلا دیش کے درمیان تیسرا ٹیسٹ منسوخ


نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا تیسرا ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ٹیسٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے کرکٹ بورڈز نے مشترکہ طور پر کیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل سے ہیگلے اوول میں کھیلا جانا تھا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے دورے پر آئی ہوئی بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم مسجد پر ہوئے دہشت گردوں کے حملے میں فائرنگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی۔


بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے اس مسجد میں موجود تھے کہ وہاں دہشت گردی کا واقعہ پیش آگیا۔


پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے کہا کہ بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی اس واقعے میں محفوظ رہے۔


بنگلا دیشی کرکٹر مشفق الرحیم نے اس موقع پر کہا کہ مسجد میں بنگلا دیشی ٹیم بھی موجود تھی جو اس واقعے میں محفوظ رہی، ہم بہت خوش قسمت رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں محفوظ رکھا، ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ایسا دوبارہ ہو۔

تازہ ترین