جرمنی میں خطرناک طوفانی بگولے کے باعث 5افراد زخمی ہو گئے۔
جرمنی کے قصبے Roetgen میں موسم کی خرابی کے سبب خطرناک طوفانی بگولے نے علاقے میں تباہی مچا دی جس نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 5 افراد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
زرائع کے مطابق گھنے سیاہ بادلوں میں طوفانی ہواؤں اور گرد و غبار کے اس بگولے کی زد میں آکر تقریباً 40 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔