آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ذیقعد 1440ھ 16؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول یہ ترکی کا سب سے بڑا شہر اور اہم سیاحتی مرکز ہے ۔ شہر کی آبادی ایک کروڑ 32 لاکھ سے زائد ہے جو پورے ملک کی آبادی کا تقریباً 18 فیصد ہے ۔ اس شہر کو یہ منفرد خصوصیت حاصل ہے کہ یہاں ایشیا اور یورپ باہم ملتے ہیں ۔ اس شہر کا کچھ حصہ ایشیا اور باقی ماندہ یورپ میں اوقع ہے ۔ ان دونوں حصوں کو پل کے ذریعہ ملایا گیا ہے ۔

استنبول کو ترکی کا تجارتی دارالحکومت بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ شہر صنعت و تجارت کا مرکز ہے، اس کی معیشت میں سیاحت بہت اہم حیثیت رکھتی ہے ۔ ورلڈ ٹوازم آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 69 لاکھ سیاح بیرون ملک سے استنبول آئے تھے ۔ اس شہر میں ہوٹل بڑی تعداد میں موجود ہیں جبکہ دو بین الاقوامی ہوائی اڈے بھی ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق ہر سال دو کروڑ سے زائد بین الاقوامی سیاح ترکی آتے ہیں ۔ جن میں سے بیشتر استنبول اور انطاکیہ کے فضائی یا سمندری راستے سے ملک میں داخل ہوتے ہیں ۔ استنبول میں جن مقامات کو سیاحتوں کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل سمجھا جاتاہے، ان میں مشہور زمانہ نیلی مسجد، حاجیہ صوفیہ میوزیم ،توپ کاپی عجائب گھر ، ملٹری اکیڈیمی، دولما باغ اور اتاترک کا مقبرہ وغیرہ ہیںشامل ہیں ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں