• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کڈنی سینٹر میں ’’ ایمرجنسی ونگ‘‘ کی افتتاحی تقریب

کراچی (پ ر) دی کڈنای سینٹر پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میںنوتعمیر ’’ایمرجنسی ونگ‘‘ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس جدیدسینٹر میں ایمرجنسی ونگ آبزرویشن کے علاوہ ڈائلسس کے مریضوں کے بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی میں لائے جانے والے مریضوں کے لئے ٹرائی ایج ایریا بھی شامل کیا گیا ہے۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز عدنان آفریدی نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر چیئرمین اور ممبر بورڈز آ ف کوگورنرز ، اسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین