• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق نیو کراچی تھانے کی حدودسیکٹر 11/Dبغدادی مسجد کے قریب جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں مقتول کی شناخت 50سالہ طارق ولد عبدالحمید کے نام سے کی گئی جو کہ اسی علاقے کا رہائشی تھا ،پولیس نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گزشہ رات گئے مقتول اپنے گھر جارہا تھا کہ گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہےا ور مقتول کے سیاسی وابستگی کی بھی معلومات کر رہے ہیں ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔
تازہ ترین