• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکیم سعید اور ایدھی اپنے کردار کے باعث آج بھی زندہ ہیں، اسد قیصر

اسلا م آباد(نمائندہ جنگ )اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے حکیم محمد سعید شہید اور عبدلستار ایدھی کی انسانیت کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے دو بڑے کردار ہیں جو انسانیت کے لیے اپنی خدمات کی بدولت دنیا بھر میں آج بھی زندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسان کے بڑے کام ہمیشہ اس کو زندہ و جاوید رکھتے ہیں۔ ہمیں ناکامیوں سے پریشان نہیں ہونا چاہیے بلکہ ناکامیاں توکا میابیوں کا زینہ ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ پاکستان نے ہمیں کیا دیا بلکہ ہم اس طرف توجہ اور غور کریں کہ ہم نے اس ملک کو کیا دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کی15ویں تقریبِ تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سپیکر نے کہا کہ وہ تعلیم کے شعبے سے منسلک رہے ہیں اور عوامی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ملک میں تعلیم کا فروغ ان کی ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اخلاقیات اور اقدار پر بہت زیادہ زور دیتا ہے لہٰذا ہمیں عبادات کے ساتھ ساتھ اپنی عملی زندگی میں اعلیٰ اخلاقی اقدار کو اپنانا ضروری ہے۔سپیکر نے طلبا کو اپنے مقاصد کو بلند رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تقدیر اور قسمت انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے اور اللہ تعالی انسان کو اسی سے نوازتا ہے جس کے لیے وہ سوچتاہے۔۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی چانسلرسعدیہ رشید نے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کو یونیورسٹی کی نصابی و غیرنصابی سر گرمیوں سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین