• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسعود اظہر سمیت دیگر معاملات پر پاکستان بھارت سے رابطے رکھیں گے، چین

بیجنگ(آئی این پی)پاک چین وزرائے خارجہ کی سطح پر اسٹریٹجک مذاکرات آج (منگل )کو بیجنگ میں ہونگےجس میں پاک بھارت کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا‘ مسعود اظہر سے متعلق چین کا موقف واضح اور اٹل ہے‘ چین اس معاملہ کو تعمیری اور ذمہ دارانہ انداز میں حل کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا‘مولانامسعود اظہر سمیت دیگر معاملات پر پاکستان اورانڈیاسے قریبی رابطے رکھیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے پیر کو اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں کہاکہ چین پاک بھارت کا ہمسائیہ ملک ہونے کے ناطےامن اور استحکام کےلئے دو طرفہ مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے اور چین دونوں ممالک کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کی سعی جاری رکھے گا۔ چین کرتارپور راہداری کھولنے پر پاکستانی اقدام کی تعریف کرتا اور سراہتا ہے‘اس سے تناؤ میں کمی کے لئے مدد ملے گی‘ امید ہے پاکستان اوربھارت اپنے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

تازہ ترین