اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن )کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں پانچ روز سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جارہی جبکہ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیمار والد سے اس کی بیٹی کو ملنے سے روکنا حکمرانوں کی بلیک میلنگ اور مجرمانہ ذہنیت کی انتہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ والد سے ملاقات کیلئے اجازت کی منتظر ہوں، والد سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے ان کے ذاتی معالج کو بھی پانچ روز سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی کوئی اور طریقہ بھی نہیں کہ والد کی خیریت معلوم کرسکوں۔