• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’زمبابوے، سمندری طوفان سے ہلاکتیں ہزار سے زیادہ ہوسکتی ہیں‘

موزمبیق کے صدر کا کہنا ہے کہ موزمبیق اور زمبابوے میں آنے والے سمندری طوفان ادائی سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے اوپر جا سکتی ہے۔

افریقی ممالک موزمبیق اور زمبابوے میں طوفان ادائی سے ہلاکتوں کی تعداد گذشتہ روز سو سے زیادہ اور متعدد افراد کے لاپتا ہونے کا بتایا گیا تھا۔


امدادی تنظیم کا کہنا ہے کہ طوفان سے موزمبیق کے ساحلی شہر بیئرا کا 90 فیصد علاقہ شدید متاثر ہوا ہے، شہر کی بجلی غائب، ایئرپورٹ بند اور زمینی رابطہ منقطع ہے، شہر کا زیادہ تر حصہ پانی میں ڈوبا ہے اور جگہ جگہ تباہی کے مناظر ہیں۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان ادائی جمعے اور ہفتے کو زمبابوے اور موزمبیق سے ٹکرایا تھا۔

تازہ ترین