• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے اور 330 میگا واٹ کے پاور پلانٹ سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی ترسیل شروع ہو گئی ہے۔

نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے موقع پر تھرکول اتھارٹی کے ملازمین نے جشن منایا۔

سندھ کے وزیرِ توانائی امتیاز شیخ نے بھی تھر کول منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ کی عوام کو مبارک باد دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تھر کول منصوبہ ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ کرنے میں مدد دے گا، یہ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی قیادت کی دلچسپی کے باعث ممکن ہوا کہ اتنا بڑا منصوبہ پایۂ تکمیل تک پہنچا ہے۔

اینگروکول مائنز کمپنی کےترجمان کا کہنا ہے کہ تھر کے کوئلے سے بجلی بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ابتدائی طور پر 330میگا واٹ بجلی بنا کر نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل کر دی گئی۔

ترجمان اینگرو کول مائنز کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ تھر کے کوئلے سے بجلی کی تیاری تاریخی دن ہے، بجلی کی پیداوار کو مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تھر کے 21ہزار مربع کلو میٹر رقبے میں سے 9300 اسکوائر کلو میٹر اراضی میں کوئلہ موجود ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ تھر میں پائے جانے والے 175ارب ٹن کوئلے کے ذخائر دنیا کا چوتھا بڑا ذخیرہ ہیں، صرف بلاک ٹو میں کوئلے کی مقدار 2ارب ٹن ہے۔

ترجمان اینگرو کول مائنز کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ کوئلے سے بجلی بنانے کا ٹارگٹ ہدف سے 3 ماہ قبل حاصل کر لیا ، 330 میگا واٹ پاور پلانٹ سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی ترسیل شروع ہو گئی ہے۔

تازہ ترین