• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتار پور راہداری، پاک بھارت ماہرین کے مذاکرات ختم

کرتارپور راہداری پر پاک بھارت تکنیکی ماہرین کے مذاکرات 3 گھنٹے جاری رہنے کے بعد ختم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت کرتار پور راہداری مذاکرات کا اگلا دور 2 اپریل کو واہگہ میں ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ماہرین کے مذاکرات میں دونوں ممالک نے سڑک کی اونچائی سمیت دیگر تکنیکی امور طے کرلئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق میٹنگ میں دونوں اطراف نے راہداری سے متعلق نشاندہی مکمل کرلی ہے،تکنیکی ماہرین کی سروے رپورٹس کے بعد کراسنگ پوائنٹس پر اتفاق رائے کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ جنوبی ایشیا کی تاریخ میں سنگ میل ہے، امید ہے منصوبہ جلد مکمل ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے نمائندگان اپنی اپنی حکومتوں کو آج کے مذاکرات پر رپورٹس جمع کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں اطراف نےکرتارپور راہداری سڑک کی اطراف اپنے علاقےمیں خاردار باڑ لگالی۔

تازہ ترین