• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غداری کیس، عدالت کا ویڈیو لنک کے ذریعے مشرف کا بیان ریکارڈ کرنے پر غور

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے ملزم کا بیان ویڈیو لنک یا کمیشن کے ذریعے ریکارڈ کروانے پر غور شروع کردیا جس کیلئے معاونت طلب کرلی۔ جبکہ سابق صدر کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ موکل کی عدم موجودگی میں بیان ریکارڈ نہیں کیا جاسکتا۔ جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر کا وکالت نامہ منظور کرتے ہوئے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے سوالنامہ تیار کرنے کا فیصلہ کرليا۔پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے کی مخالف کرتے ہوئے اعتراض اٹھایا۔

تازہ ترین