• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبرستان کی مسماری،ڈپٹی کمشنر اور اعوان برادری کے مذاکرات کامیاب

پشاور(نیوز رپورٹر) اعوان برادری کے چارسدہ روڈ پر واقع قبرستان ’’ لالہ احمد‘‘ کی مسماری کے تنازعہ پر ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ اور اعوان برادری کے مشران پر مشتمل کمیٹی کے مذاکرات کامیاب ہوگئے اور ڈپٹی کمشنر نے قبرستان میں نالہ کی تعمیر کی مخالفت کرتے ہوئے متبادلہ پلان کی تشکیل کیلئے ماہرین اور اعوان برادری کے مشران پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دیدی جو کہ قبرستان کا دوبارہ معائنہ کرکے قبروں کی بے ھرمتی اور مسماری کی بجائے اس کیلئے متبادلہ جگہ و راستہ کا بندوبست کرے گی جبکہ ڈی سی نے اعوان برادری کو اس سلسلے میں بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرادی۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ سے ان کے دفتر میں اعوان برادری کے مشران پر مشتمل جن میں حاجی ملک نواز‘ ملک پیر محمد ‘ ملک اورنگزیب ‘ حاجی عابد پرویز اعوان اور ملک امداد شامل تھے نے ملاقات کی اور ان سے اعوان برادری کے قبرستان ’’لالہ احمد‘‘ کی محض نالہ کی تعمیر کیلئے مسماری اور قبروں کی بے ھرمتی پر مذاکرات کئے ‘ ڈپٹی کمشنر نے اعوان برادری کے تمام مسائل سنے اور یقین دہانی کرائی کہ نالہ کی تعمیر کیلئے الگ سے مقام کا بندوبست کیا جائے گا اور قبرستان کو مسمار نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر اعوان برادری کے مشران نے واضح کیا کہ نالہ کی تعمیر کیلئے قبرستان کی مسماری کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے اور اس مقصد کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑے جائیں گے ۔
تازہ ترین