• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء نیوزی لینڈ کا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آئی این پی )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ واقعات کے بعد ٹرمپ کے اسلام دشمن ریمارکس نے امت کے جذبات کو مجروح کیاہے ان کا طرز عمل زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کاٹرمپ کو جواب اور مسلمانوں کی دل جوئی قابل ستائش ہےانہوںنے کہاکہ مساجد پر حملے کے واقعات نے پوری انسانیت کو ہلا کررکھ دیا ہے کفری دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ مسلمان اس طرح کے واقعات سے گھبرانے والے نہیں شہادت کی موت ہر مسلمان کی تمنا ہے ٹرمپ کو تو افغانستان میں معلوم ہوچکا ہے جدید اسلحہ کے باوجود وہ ناکام ہوچکا ہے نیوزی لینڈکے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے۔
تازہ ترین