• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈکی پولیس کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں 2 مساجدمیں فائرنگ کرنے والے آسٹریلوی دہشت گرد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تیسرےہدف کی طرف بڑھ رہا تھا۔

پولیس کاکہناہےکہ واقعے کی اطلاع ملنے کے 21ویں منٹ میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا، مسلح شخص کو 2 اہلکاروں نے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کو مسلح ہو کر حملے کی جگہ پہنچنے میں 10منٹ لگے تھے۔

کیوی حکام کے مطابق مسجد پر حملے کی ویڈیو کے براہِ راست مناظر دوران ملازمت دیکھنے والے ایک ملازم کو نوکری سے بھی نکال دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی پولیس نے کہا ہے کہ حملہ آور کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تیسرے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا۔

علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے حملے کے بعد سب سے پہلے جائے وقوع پہنچنے والے اہل کاروں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی فضا بنانا ہوگی جہاں تشدد پروان نہ چڑھ سکے۔

جیسنڈا آرڈرن کرائسٹ چرچ میں کشمیری ہائی اسکول بھی گئیں، شہداء میں سے کئی افراد کا تعلق اس اسکول سے تھا۔

اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے طلبہ و طالبات نے قبائلی انداز میں ’ہاکا‘ پیش کیا۔

تازہ ترین