نیب راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ شوگر مل کیس میں 26 مارچ کو طلب کر لیا۔
قومی احتساب بیوروکےذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے شوگر ملوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو آئندہ ہفتے طلب کرلیاہے، وزیراعلیٰ سندھ کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اومنی گروپ کی شوگر ملز کو اربوں روپے کی سبسڈی دی تھی، سکرنڈ، کھوسکی ، دادو، ٹھٹھہ، پنگریو شوگر ملز کو سبسڈی دی گئی۔
نیب شوگر ملز کو دی گئی سبسڈی کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھی تحقیقات کے لئے طلب کیا گیا ہے۔