• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسری سعودی ریاست اقتصادی سقوط کے دہانے پر پہنچ گئی تھی، شہزادہ الولید بن طلال کا انکشاف

ریاض (شاہد نعیم) شہزادہ الولید بن طلال نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ تیسری سعودی ریاست اقتصادی سقوط کے دہانے پر پہنچ گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ شاہ عبداللہ رحمتہ اللہ علیہ کو اقتصادی انحطاط سے آگاہ کرنے کیلئے خط تحریر کیا کرتے تھے تاہم کوئی شخص میرے خطوط ان تک نہیں پہنچنے دیتا تھا، مجبواً اس وقت مملکت کے ولی عہد شہزادہ سلمان کو خط تحریر کیا اور یہ خط ان تک پہنچانے میں شہزادہ محمد بن سلمان نے میری مدد کی تھی۔ شہزادہ الولید بن طلال نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی اقتصاد کے سقوط کو روکنے والے آپریشن کے انجینئر ہیں۔

تازہ ترین