• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے جھنگ کی پہچان ہیر رانجھا اب لشکر جھنگوی سے جانا جاتا ہے، محمود شام

فیصل آباد( نمائندہ جنگ)جی سی یونیورسٹی کے شعبہ اردو اور اسلامیات کی طرف سے گزشتہ روز معروف صحافی، کالم نگار اور شاعر محمود شام کی شاعری کی کتاب ’’ بیٹیاں پھول ہیں‘‘ کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔ اس موقع پر محمود شام نے جھنگ اورفیصل آباد میں اپنے کیرئیر کے ابتدائی ایام کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جھنگ کی پہچان ہیر رانجھا اور ڈاکٹر عبدالسلام تھے لیکن اب اسے لشکر جھنگوی کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ کی دستی کھڈیوں اور فیصل آباد کی پاور لومز نے اس خطے کو ٹیکسٹائل کے شعبے میں ترقی کی راہ دکھائی اور یہ سفر اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے تعلیمی معیار کی زبوں حالی کے حوالے سے کہا کہ دنیا ٹیکنالوجی کے شعبے میں نت نئے کارنامے سرانجام دے رہی ہے جبکہ ہم صرف باتیں بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے حاضرین کو اپنی کتاب میں شامل نظمیں بھی پڑھ کر سنائیں۔ قبل ازیں شعبہ اسلامیات کے صدر ڈاکٹر غلام شمس الرحمان، ڈاکٹر محمد آصف اعوان،ڈاکٹر طاہرہ اقبال، آفتاب احمد، عبدالعزیز ملک ، ڈاکٹر شبیر احمد قادری اور ڈاکٹر ظفر حسین ہرل نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے محمود شام کو عصرِ حاضر کا اہم شاعر قرار دیا جو عصری شعور کو تخلیقی عمل سے قارئین تک پہنچا رہا ہے۔
تازہ ترین