• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین لوائی اور طحہٰ رضا نے بھی بینکنگ کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی اور طحہٰ رضا نے بھی بینکنگ کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔ اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج (جمعرات) کریگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی نیب عدالت منتقل کرنے سے متعلق آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی اور طحہٰ رضا نے بھی بینکنگ کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔ حسین لوائی اور طحہٰ رضا نے شوکت حیات ایڈووکیٹ کے توسط سے اپیلیں دائر کیں۔ اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج کریگا۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مقدمے کے ملزمان اور تمام گواہان کا تعلق کراچی سے ہے۔ مقدمہ راولپنڈی منتقل ہونے سے ملزمان اور گواہان شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ نیب سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ فیصلے میں منی لانڈرنگ کیس منتقل کرنے کا کہیں ذکر نہیں۔
تازہ ترین