• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کٹھ پتلیوں کا عالمی دن، بلاول کی وزیراعظم کو مبارکباد

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کٹھ پتلیوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

کٹھ پتلیوں کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔



انہوں نے سوشل میڈیا پر کٹھ پتلیوں کے عالمی دن کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو ناصرف مبارکباد دی بلکہ ٹیگ بھی کر دیا۔

بلاول وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ چند ماہ سے کٹھ پتلی وزیراعظم قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس سے قبل ٹوئٹ پیغام میں چیئرمین پی پی پی نے ایک بار پھر وفاقی وزراء اور کالعدم تنظیموں کے درمیان مبینہ رابطوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط رکھنے والے وفاقی وزراء کو تاحال برطرف نہیں کیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں نیب ہیڈکوارٹر کے باہر سے حراست میں لیے گئے پی پی پی کارکنان کے حوالے سے کہا کہ ہمارے پر امن اور جمہوری سیاسی کارکن اب تک حراست میں ہیں۔

تازہ ترین