• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام اور شان کی موجودگی میں عابد کیلئے قومی ٹیم میں کھیلنا چیلنج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوجوان عابد علی کو مسلسل اچھی کارکردگی کے بعد پاکستا ن کی سولہ رکنی پاکستانی ٹیم میں جگہ مل گئی لیکن سوال یہ ہے کہ کیا امام الحق اور شان مسعود جیسے اوپنرز کی موجودگی میں عابدعلی جمعے کو شارجہ میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیل سکیں گے۔ عابد علی کا کہنا ہے کہ مشکل صورت حال میں کبھی بھی نہیں گھبراتا نہکبھی مایوس ہوتا ہوں اور جب بھی کوئی مشکل وقت آتا ہے پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جاتا ہوں۔ توجہ ہمیشہ اپنی کارکردگی پر رہتی ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ عابد علی نے گذشتہ سال آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اے اور انگلینڈ لائنز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستانی ٹیم میں آنے کا کیس بہت مضبوط کر لیا تھا لیکن انھیں اس وقت پاکستانی ٹیم میں شامل کرنے کی بجائے قائداعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے کے لیے وطن واپس روانہ کر دیا گیا۔
تازہ ترین