• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال سمیت بیشتر بالائی علاقوں میں بارش و برفباری تھم گئی

Latest News
اسلام آباد ......استور کے پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے،چترال سمیت بیشتر بالائی علاقوں میں 4 روز بعد بارش اور برفباری تھم گئی ہے، ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک ہے ۔

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ،غذر اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری کے بعد موسم شدید سرد ہے ۔

چترال میں 4 روز سے جاری بارش اور برفباری کے بعد موسم صاف ہے ،لواری ٹنل کو آج ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے کھولے جانے کا امکان ہے۔ لوئر دیر کے بالائی علاقوں میں برفباری اوربارشیں تھم گئی ہیں ،تاہم موسم ابر آلود ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،اسلام آباد، گوجرانوالہ ڈویژن ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن اور گلگت بلتستان اور میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں برفباری کا امکان ہے۔
تازہ ترین