• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان سے قبل ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر رمضان پیکج اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے صوبائی کیبنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ہوا جس میں رمضان سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔صوبائی وزیرصنعت نے کہا کہ پنجاب میں رمضان سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اوراشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول میکانزم کو فوری بہتر بنایا جائے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف کافی شکایات ہیں،وہ اپنا قبلہ درست کریں،کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ اجلاس میں رمضان پیکج اور دسترخوانوں کے قیام کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
تازہ ترین