کوئٹہ (آن لائن) مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ ژوب ڈویژن کو 2 حصوں میں تقسیم کیا جائے تاکہ منصفانہ طورپر تمام علاقوں میں ترقیاتی عمل ہو سکےان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی اس حوالے سے اپنا کرداراداکرینگے اس وقت بلوچستان کو ڈویژن کے حوالے سے مسئلہ درپیش ہے ژوب ڈویژن میں 7 اضلاع شامل ہیں شیرانی‘ موسیٰ خیل ژوب اور بارکھان انتہائی پسماندہ علاقوں میں شمار ہوتے ہیں ژوب ڈویژن کو تقسیم کرکے ہر ڈویژن میں چاراضلاع رکھے جائیں تاکہ برابری کی بنیاد پر مسائل حل ہوں اور یکساں ترقی شروع ہوسکے۔