• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دلی، نیویارک، ابوظہبی اور سری لنکا میں یوم پاکستان کی تقریبات

نئی دلی، نیویارک، ابوظہبی اور سری لنکا میں یوم پاکستان کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ نیویارک، ابوظہبی اور سری لنکا میں بھی پاکستان ڈے کی تقریبات منعقد کی گئیں۔


نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں ملیحہ لودھی سمیت دیگر سفارتی اہلکار شریک ہوئے۔

سانحہ کرائسٹ چرچ کےسبب نیوزی لینڈ کےدارالحکومت ویلنگٹن میں یوم پاکستان کی تقریب سادگی سے منائی گئی،سادہ لیکن پروقارتقریب میں صدرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان کےپیغامات پڑھ کرسنائےگئے، مختلف ملکوں کےسفارتکاروں اوراہم شخصیات نے شرکت کی۔

نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشنر ڈاکٹر عبدالمالک نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ نے نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، بھرپور تعاون پر نیوزی لینڈ حکومت اور مقامی کمیونٹی کے شکرگزارہیں۔


سری لنکا میں بھی پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جبکہ ابوظہبی میں پاکستانی کمیونٹی نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب سجائی۔

تازہ ترین