امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے لیے اپاچی ہیلی کاپٹر سپورٹ سروسز اور آلات کی منظوری دے دی۔ ٹھیکے کی مالیت 19 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مرکزی کنٹریکٹر بوئنگ اور لاک ہیڈ مارٹن کمپنیاں ہوں گی۔
سپورٹ سروسز میں ٹریننگ، سمیولیشن، مینٹی ننس، اسپیئر پارٹس اور دیگر تیکنیکی سروسز شامل ہوتی ہیں، بھارت کے پاس اس وقت 28 اپاچی ہیلی کاپٹر ہیں۔
محکمہ خارجہ نے بھارت کے لیے Ultra- Light Howitzers سپورٹ کی منظوری بھی دے دی جس کی مالیت 23 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔