ایرانی فوج کی خاتم الانبیا بریگیڈ نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی صورت میں ایرانی فوج جوابی کارروائی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
اپنے بیان میں ایرانی فوج نے کہا کہ دوبارہ حملہ کیا گیا تو ایرانی فوج ٹریگر دبانے کے لیے تیار ہے۔ دوبارہ جارحیت اور حملہ کیا گیا تو فوری، فیصلہ کن، بھرپور طاقت اور وسیع تر پیمانے پر جوابی کارروائی کی جائے گی۔
رکن ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل اور پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر ڈاکٹر محسن رضاعی نے صدر ٹرمپ کا نام لیے بغیر انکے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے فوجی حملہ کی ڈیڈلائن رکھی اور خود ہی منسوخ بھی کردی۔
انہوں نے کہا کہ یہ خام خیالی ہے کہ ایرانی قوم اور افسر ہتھیار ڈال دیں گے۔ مسلح افواج اور ایران کی عظیم قوم کا فولادی مکہ حریف کو پسپائی اور ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرے گا۔