امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو کی مسجد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے مسجد کا دفاع کرنے کی کوشش میں محافظ نے جان دیدی۔
پولیس کے مطابق واقعہ میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں، دو مشتبہ حملہ آوروں نے مسجد پر فائرنگ کی تھی، دونوں مارے گئے ہیں اور صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کی شناخت اور فائرنگ کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
سین ڈیاگو کی جس مسجد میں فائرنگ کی گئی ہے وہ علاقے کا سب سے بڑا اسلامی مرکز ہے، نہ صرف یہاں پانچ وقت کی نمازیں ادا کی جاتی ہیں بلکہ سیمینار اور دیگر مذہبی تقاریب بھی منعقد کی جاتی ہیں اور الراشد اسکول بھی اسی مرکز میں قائم ہے۔
مسجد انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ سے محافظ مارا گیا ہے تاہم اسکی شناخت ابھی سامنے نہیں لائی گئی۔ مسجد کے پیش امام طحہ حسنی نے بتایا کہ حملہ آور کی فائرنگ سے بچے محفوظ رہے۔