• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت مذہبی امور نے 6حج ٹور آپریٹرز کو بلیک لسٹ قرار دیدیا، متعدد کو جرمانہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزارت مذہبی امور نے 6حج ٹور آپریٹرز کو بلیک لسٹ قرار دیدیا ہے جبکہ متعدد کو جرمانہ کیاگیا ہے۔804میں سے 798 کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جنہیں اگلے ہفتے یا اپریل کے پہلے ہفتے میں حج کوٹہ جاری کر دیا جا ئے گا۔ چارکمپنیوں کو وزارت کی کمپلینٹ ڈسپوزل کمیٹی نے بلیک لسٹ کیا ہے۔بلیک لسٹ کمپنیوں میں الہاشمی ، رابو انٹرنیشنل ٹورز ، گلوبل سروسز اور المکہ سلیمان ٹریولز شامل ہیں ان کمپنیوں کو حج کوٹہ بھی فراہم نہیں کیاجا ئے گا۔ ذرائع کے مطا بق وزارت مذہبی امور نےگزشتہ حج انتطامات میں شکایات اور ناقص انتطامات پر کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا ہے۔وزارت مذہبی امور نے 798 حج ٹور آپریٹرز کی تفصیل بھی ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں لیکن بلیک لسٹ ٹور آپریٹرز کے نام ویب سائٹ پر نہیں ڈالے گئے ۔
تازہ ترین