• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی آزادی کے نام پر فحاشی بندکی جائے، حکومت آج کی میراتھن ریس روکے،علماء

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) مختلف دینی جماعتوں کے راہنماؤں نے کہاہے کہ حکومت میراتھن ریس روکے نہیں تو ہم روکیں گے خواتین کی آزادی کے نام پر عریانی وفحاشی بندکی جائے۔ ایسے واقعات کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے ہم نے چیف کمشنر آفس اسلام آباد،ڈپٹی کمشنر آفس ،اے ڈی جی سی ہیڈکوارٹرمیں اس ریس کوروکنے سے متعلق درخواست دے دی ہے اگر حکومت اسلام کے نام پر بنے ملک میں اس قسم کی خرافات پر پابندی عائد نہیں کرتی توہم عوامی طاقت سے اس فحاشی کوروکیں گے یادرہے آٹھ مارچ کوڈپٹی سپیکر قاسم سوری نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے 24مارچ کلثوم پلازہ بلیوایریاسے دامن کوہ تک میر اتھن ریس کرانے کااعلان کیاتھا۔علماء کرام نے اس کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے اسلام کے نام پر بنے ملک میں ایسے خرافات کی اجازت نہیں جس سے مسلمانوں کے جذبات متاثر ہوں اور ہمارے آئین وقانون میں بھی جسکی اجازت نہ ہو۔ان خیالات کااظہارجے یوآئی اسلام آباد،وفاق المدارس العربیہ اسلام آباد،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،اہلسنت والجاعت ،متحدہ مجلس عمل کے راہنماؤں نے جامع مسجد غفوریہ جی الیون اسلام آبادمیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مولاناپیر عزیز الرحمن ہزاروی ،جے یوآئی اسلام آبادکے امیر مولاناعبدالرؤف ،جنرل سیکرٹری مفتی محمدعبداللہ ،وفاق المدارس العربیہ اسلام آبادکے مسؤل مولاناظہوراحمدعلوی،قاری سہیل عباسی ،مفتی عبدالسلام،مولاناعبدلمجیدہزاروی ،مولانالیاقت ترابی ،مفتی محمدادریس ،مولاناحمداللہ ،مفتی اویس عزیز،مولاناقائم علی شاہ ،مولانا عبدالکریم ،مولاناوجیہ الدین ،اہلسنت والجماعت کے راہنماء مولانا حسین طارق،غلام مصطفی بلوچ ،مفتی یوسف ،مولاناعبدالحمید ،مولانا ابوبکر صابری،مولانا ثناء اللہ غالب،مولانامحمدطیب مولاناغلام محمدجاوید سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد جامعہ غفوریہ کے جلسے میں مذمتی قرارداد بھی پیش کی گئی ۔
تازہ ترین