آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ14؍ شعبان المعظم 1440 ھ20؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے ٹوئٹ سے پہلےہی وزیراعلیٰ نوٹس لے چکے، مرتضی وہاب

مشیرِاطلاعات سندھ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ٹوئٹ سے پہلےہی وزیراعلیٰ سندھ نوٹس لے چکے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری ہندو لڑکیوں کے اغوا پر سیاست چمکانے سے باز آجائیں، سندھ حکومت اغوا کاروں کو قانون کے تحت سزا دلوائے گی۔

مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وھاب کا کہنا ہے ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغواء میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے سندھ پولیس رحیم یار خان جاچکی ہے۔

اتوار کو وزیر اطلاعات سندھ مرتضی وھاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لڑکیوں کے اغواء پروزیراعظم کے ٹوئٹ سے پہلے ہی وزیر اعلیٰ سندھ واقعہ کا نوٹس لے چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی رابطہ کیاگیا ہےسندھ پولیس رحیم یار خان میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے جاچکی ہے۔ وزیراعظم اتنے ہی سنجیدہ ہیں تو پنجاب میں نوعمری کی شادی کے قوانین میں اصلاح کریں۔

فواد چوہدری ہندو لڑکیوں کے اغوا پر سیاست چمکانے سے باز آجائیں۔ مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا ہےچائلڈ میرج ایکٹ کے تحت یہ اغوا کی واردات ہے ،سندھ حکومت اغوا کاروں کو قانون کے تحت سزا دلوائے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں