لاہور(خالد محمود خالد)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان، چترال اور آزاد کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کو آزادانہ طور پر جاسکیں گے اور مذکورہ علاقوں میں جانے کے لئے وزارت داخلہ حکومت پاکستان سے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنے کی شرط ختم کر دی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن 18/97/1973-PE-II,21-3-2019جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں پاک چین سرحد سے 10میل کے فاصلے تک ،لائن آف کنٹرول سے 5میل کے فاصلے تک، سیاچن میں پاک بھارت ایکچوئل لائن آف کنٹرول سے 10میل کے فاصلے تک، واخان راہداری پاک افغان سرحد سے 10میل کے فاصلے تک اور آزاد جموں و کشمیر میں پاک بھارت لائن آف کنٹرول سے 5میل کے فاصلے تک تمام غیر ملکیوں کو بغیر پیشگی اجازت نامہ کے جانے کی اجازت ہوگی ۔