• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج،ہفتے کے پہلے روز زبردست مندی انڈیکس میں 403 پوائنٹس کی کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،چین سے 2ارب ڈالر کی پاکستان منتقلی اور سمندر کی تہہ سے ایشیاء کے سب سے بڑے ذخائر ملنے کی خبریں بھی مارکیٹ میں جاری مندی کا رحجان بدلنے میں ناکام نئے ہفتے کا بھی منفی آغاز، کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست مندی ،کے ایس ای100انڈیکس میں403پوائنٹس کی کمی ،سرمایہ کاری مالیت 79ارب 56کروڑروپے کم ہو گئی ، ،کاروباری حجم بھی گذشتہ کاروباری روز کی نسبت33.27فیصدکم جبکہ 74.84 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستانی مارکیٹ میں پیرکو کاروبارکا آغاز ملے رجحان سے ہواتاہم امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے پر دبائو کی خبروںکے نتیجے میں مقامی سرمایہ کار محتاط نظرآئے اورسرمایہ کاری سے گریزکیا۔
تازہ ترین