• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو 1122کے اہلکار نے دیانتداری کی مثال رقم کر دی

پشاور (لیڈی رپورٹر ) خیبرپختونخوا ایمر جنسی ریسکیو 1122کے اہلکار نے دیانتداری کی مثال رقم کر دی ۔ ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی کےمطابق ولایت خان سکنہ چارسدہ کا رہائشی جو پشاور میں بےہوش ہوگیا تھا۔ اطلا ع موصول ہونے پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر شیر دل خان نے میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس کے ذریعے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ جیب میں نقدی ، تین تولے سونے ، ایک عدد موبائل فون اور دیگر کاغذات موجود تھے جنہیں ریسکیو 1122نے تما م ساما ن کو زخمی ہونے والے شخص کے لواحقین کے حوالے کردیا۔

تازہ ترین