• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اوٹاوہ( جنگ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی پا کستان میں تقاریر ‘تصاویر اور بیانات کی نشرواشاعت پر گزشتہ کئی ماہ سے عائد پابندی اور میڈیا بلیک آوٹ کے خلاف کینیڈین پارلیمنٹ ہائوس (اٹاوہ) کے سامنے احتجاجی مظاہرو علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کینیڈا کے نگراں ڈاکٹر ندیم احسان، سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، مختلف چیپٹرز ٹورنٹو، مونٹریال، ونڈسر اور اٹاوہ کے کارکنان، خواتین، ہمدردوںاور بچوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پرعلامتی بھوک ہڑتال بھی کی گئی۔ اس موقع پر شرکا نے الطاف حسین پر لگائی جانے والی غیر آئنی و غیر قانونی پابندی کے خلاف اپنے ہاتھوں میںپلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے رکن حید رعبا س رضو ی نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین پر لگائی جانے والی یہ پابندی سراسر غیر آئینی اورغیر قانونی ہے۔ایک جمہوری ملک میں اس قسم کے اقدامات سمجھ سے بالاتر ہیں ۔ انہوں نے حکومت پاکستان کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت کینیڈا اور انٹرنیشنل کمیونٹی سے مطالبہ کیا کہ قائد تحریک الطاف حسین پر لگائی جانے والی اس پابندی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے۔ سینٹرل آرگنائزر ایم کیو ایم کینیڈا آصف قاضی نے بھی مظاہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر الطاف حسین پر لگائی جانے والی پابندی آئین پاکستان کی شق 19 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ‘ وزیر اعظم و صدر پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
تازہ ترین