• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو نواز شریف کی ضمانت کی خبر کہاں ملی؟

وزیراعظم عمران خان کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منظوری کی اطلاع کابینہ اجلاس کے دوران دی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے خبر ملنے پر کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو علاج کی تمام سہولیات دینے کی ہدایت پہلے ہی کرچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں عدالتیں اور ادارے خود مختار ہیں، نواز شریف کی صحت کے لئے دعا گو ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی درخواست ِ ضمانت منظور کی اور انہیں طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کے لئے رہا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ نواز شریف کو اس دوران بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

تازہ ترین