اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینئر رکن قومی اسمبلی احسن اقبال چوہدری نےوفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کودس ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید بے بنیاد الزام لگانے پر غیر مشروط معافی مانگیں، معافی نہ مانگنے کی صورت میں ان کےخلاف دس ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا جائےگا۔