این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں5 تا 8 اگست تک شدید بارشوں سے ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے آئندہ ہفتے کیلیے ممکنہ موسمی صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی۔