پرویزمشرف نے سنگین غداری کیس میں بریت کے لیے درخواست دائرکردی۔
سابق صدرپرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں اُن کے وکیل سلمان صفدر نے خصوصی عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ قانون کے مطابق داخل نہیں کیا گیا۔
قانون کے مطابق سنگین غداری کی شکایت وفاقی حکومت داخل کرتی ہے، وفاقی حکومت کا مطلب ہے وفاقی کابینہ جبکہ پرویز مشرف کے خلاف شکایت کابینہ کی منظوری سے داخل نہیں کی گئی۔
اس سے قبل خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 2مئی کو بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے دفعہ 342 کا سوالنامہ پرویز مشرف کے وکیل کو دے دیااور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پرویزمشرف 2 مئی کو پیش نہ ہوئے تو مزید حکم جاری کریں گے۔