• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریقین میں تنازع حل، این سی ایچ آر نے اوکاڑہ ملٹری فارمز کیس نمٹا دیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این سی ایچ آر)نے اوکاڑہ ملٹری فارمز کیس نمٹا دیا ہے ، این سی ایچ آر کی جانب سے جمعرات کوجاری اعلامیہ کے مطابق ا وکاڑہ ملٹری فارمز اور مزارعین کے مابین دیرینہ تنازعہ حل ہوگیا ہے، فریقین کے مابین طے ہوا ہے کہ مزارعین آئندہ سال سے اپنی فصلوں پراوکاڑہ ملٹری فارمز انتظامیہ کو ʼʼبٹائیʼʼ(پیداوار کی وہ تقسیم جو مزارعہ اور مالک اراضی کے مابین قرار پاتی ہے ) ادا کرینگے جبکہ فارم انتظامیہ اسکے بدلے میں انکی بٹائی کے سابقہ بقایاجات کو معاف کردیگی ،انہیں کسی بھی طرح ہراساں نہیں کیا جائیگا اور ان کیخلاف چلنے والے تمام فوجداری مقدمات ختم کردیئے جائینگے ،اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے 30جنوری 2017کو این سی ایچ آر میں ایک رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں بیان کیا گیا تھا کہ معاملے کو باہمی افہام وتفہیم کیساتھ حل کرنیکی کوششیں کی جارہی ہیں اس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور مزارعین کے امن گروپ اور دیگر فریقین کے مابین مذاکرات کے متعد دور چلے ،پہلے مرحلے پر انٹی سٹیٹ سرگرمیوں میں ملوث شرارتی اور معاملات کو خراب کرنیوالے افراد کی نشاندہی کرکے ریاستی رٹ بحال کی گئی ، بعد ازاں مذاکرات کامیاب ہونے پر ایک تحریری معاہدہ قلمبند ہواجس پر اوکاڑہ ملٹری فارمز کے کمانڈنٹ اور مزارعین کے چیدہ چیدہ نمائندوں نے دستخط کئے ہیں ۔
تازہ ترین